کیف: (روزنامہ دنیا) یوکرین پر حالیہ روسی حملوں کے بعد صورتحال پیچیدہ تر ہوتی جا رہی ہے ، سپین میں یوکرینی ملاح کی جانب سے روسی ملاح کی کشتی کو ڈبونے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ سپین کے شہر ماجورکا میں پیش آیا جہاں کام کے سلسلے میں آئے یوکرینی ملاح کو روسی تاجر کی بیش قیمت کشتی پر کام ملا، روسی تاجر کی لگژری کشتی کی قیمت 50 لاکھ پاونڈ بتائی گئی ہے۔
55 سالہ یوکرینی نے 156فٹ اونچی لگژری یاٹ کو پہلے جزوی طور پر خراب کیا اور پھر اسے ڈبونے کی کوشش کی۔ اپنی وضاحت میں ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کے باس نے روسی صدر پیوٹن کو جو ہتھیار فروخت کئے تھے وہ اب یوکرین کے خلاف حملوں کے لئے استعمال ہو رہے ہیں جس کا اسے بہت رنج ہے۔