لندن: (روزنامہ دنیا) چیونٹیوں کی بعض اقسام ایسی ہیں جو اپنے سر پر گھر کا دروازہ لئے گھومتی ہیں، ان میں کیفلوٹس اور کیئربرا نامی چیونٹیاں بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قدرت کے کارخانے میں ایسی عجیب الخلقت مخلوقات موجود ہیں جن کو دیکھ کر عقل انسانی دنگ رہ جاتی ہے، چیونٹیوں کی بعض ایسی اقسام سامنے آئی ہیں جن کے سر گول سکے کی مانند اور چپٹے ہوتے ہیں، اس قدرتی اوزار سے یہ اپنے گھر کا دروازہ بند رکھتی ہیں۔ چیونٹی کا یہ سر کسی زرہ بکتر کی طرح عام حالات میں اس کی حفاظت کرتا ہے اور گھر پہنچنے پر وہ اس سے گھر کے دروازے کو ڈھانپ لیتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے سر کی جسامت عین دروازے کے دہانے جیسی ہوتی ہے۔ ایک اور قسم ٹرٹل آنٹ بھی قابل ذکر ہے جس کے سر پر تھال نما قدرے مخروطی ابھار ہوتا ہے جسے وہ گھونسلے پر چپکا کر دروازہ بند کر لیتی ہے۔