نیویارک: (روزنامہ دنیا) ویران جزیرے پر دنیا کا "تنہا ترین گھر" فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے، اس اکلوتے گھر کی قیمت کروڑوں میں ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیڈ روم پر محیط یہ گھر امریکی ریاست ووہوابے کے ویران جزیرے "مین" میں واقع ہے، یہاں کوئی آبادی نہیں تاہم ایک گھر ضرور موجود ہے جسے اب فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس کا مالک ہونے کیلئے آپ کو کتنی رقم ادا کرنے کی ضرورت ہے؟ تو آپ کو بتا دیں کہ یہ تین لاکھ انتالیس ہزار ڈالر (کم و بیش 2 کروڑ اٹھاون لاکھ پاکستانی روپے ) میں خریدا جا سکتا ہے۔
540 مربع فٹ پر محیط یہ انوکھا گھر تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہے، کمال کی بات یہ ہے کہ یہاں وائی فائی کی سہولت موجود ہے۔ اس گھر کا مالک بولڈ کوسٹ پراپرٹی کا ایجنٹ بلی ملیکن ہے جو گھر کی تکمیل پر کسی گاہک کی تلاش میں ہے۔