ڈاکٹر نے سرراہ اپنی سکوٹی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

Published On 29 April,2022 12:13 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) الیکٹرک سکوٹیز کئی دنوں سے لگاتار بھارت کی مختلف ریاستوں میں مالکان کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو میں الیکٹرک سکوٹی کی ناقص کارکردگی پر برہم ایک ڈاکٹر نے سرراہ اپنی سکوٹی پر خود اپنے ہاتھوں سے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، یہ واقعہ تامل ناڈو کے تروپتور ضلع کے امبور بائی پاس روڈ پر پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ڈاکڑ پرتھوی راج نے 3 ماہ قبل اولا ایس ون الیکٹرک سکوٹی خریدی تھی جس کی قیمت مقامی سطح پر ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد بتائی گئی ہے۔

ڈاکٹر پرتھوی کے مطابق وہ سکوٹی کی خراب کارکردگی سے شدید پریشان تھے جو بیٹری مکمل چارج کرنے کے باوفود کم فاصلہ طے کرتی تھی، انہوں نے غصے کی حالت میں قریبی پٹرول پمپ سے پٹرول منگوایا اور سکوٹی پر چھڑک کر اپنے ہاتھوں سے آگ لگا دی۔
 

Advertisement