بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں ایک حیران واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ایک مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ نکلا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ کسی بھیانک خواب سے کم نہیں کہ آپ ایک رات سونے کے لیے لیٹے اور جب بیدار ہوں تو لاشوں کے رکھنے والے بیگ میں موجود ہوں اور مردہ خانے کا عملہ آپ کو خوف کے عالم میں دیکھ رہا ہو۔ ایسا ہی کچھ چین کے شہر شنگھائی کے ایک رہائشی کے ساتھ گزشتہ دنوں ہوا۔
نرسنگ ہوم میں مقیم اس شخص کو زندہ ہونے کے باوجود مردہ قرار دے دیا گیا اور بیگ کے اندر دیکھنے پر مردہ خانے کے عملے کو بھیانک غلطی کا احساس ہوا۔
Funeral parlour workers have saved the life of an elderly woman who nursing home workers had declared was dead.
— Sky News (@SkyNews) May 3, 2022
Today s top stories: https://t.co/iOm40v5pVT pic.twitter.com/dP1qObBtqT
وہاں سے گزرنے والے ایک راہ گیر نے اس موقع کی ویڈیو بھی بنائی جس میں مردہ خانے کا ایک ملازم کہہ رہا ہے کیا آپ نے دیکھا یہ زندہ ہے، جس پر دوسرے نے کہا کہ اب اسے بیگ میں بند مت کرو۔
نرسنگ ہوم کے عملے کو اس غلطی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مردہ خانے کے عملے نے کہا کہ یہ بہت بڑی غیر ذمہ داری ہے کہ ایک زندہ شخص کو مردہ قرار دے دیا گیا ہو۔ بعد ازاں لاش قرار دیئے گئے شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے بعد اس کی حالت بہتر ہوگئی۔
شنگھائی کی ضلعی حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نرسنگ ہوم کے 5 عہدیداران کو سزا دی جائے گی جبکہ ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔