لاہور:(ویب ڈیسک) دنیا میں آئے روز عجیب و غریب واقعات کے ساتھ ایسے واقعے بھی رونما ہوتے ہیں کہ جن کو جان کر انسان حیران رہ جائے، ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے رائید بک کرنے والے صارف کو دیئے گئے جواب نے ایمانداری کی مثال قائم کردی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ مہروترا نامی ٹوئٹر صارف نے ٹٰیکسی ڈرائیور کے ساتھ اپنی چیٹ کے سکرین شاٹ شیئر کئے۔
سکرین شاٹ میں کی گئی چیٹ کے مطابق انہوں نے ٹیکسی ڈرائیور سے پوچھا کہ وہ اسے لینے اس کی مطلوبہ جگہ پر کب تک آرہا ہے، جواب میں ڈرائیور نے کہا کہ جس سے اس نے پوچھا کہ کیا وہ اسے لینے اس کے مقام پر آرہا ہے۔ جواب میں ڈرائیور نے کہا، آؤں گا 100 فیصد ایک پراٹھا کھا رہا ہوں، آدھا بچا ہے، سچائی میں بتا دیا۔
مہروترا نے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایمانداری کی قسم ہے جس کی مجھے زندگی میں حاصل کرنے کی امید ہے۔
ٹویٹر صارفین کے سوالات کے جواب میں مہروترا نے یہ بھی شیئر کیا کہ ڈرائیور نے اپنی بات رکھی اور وہ اسے لینے آیا۔