نئی دہلی (روزنامہ دنیا) بھارت میں دلہے کی دوستوں کے ساتھ پارٹی سے تنگ دلہن نے دوسرے شخص سے شادی کرلی۔
ریاست راجستھان میں دلہن نے دلہے سے اس وقت شادی سے انکار کردیا جب اس نے نشے میں دھت ہوکر رقص کرتے ہوئے بارات میں پہنچنے میں گھنٹوں تاخیر کی۔
مذکورہ واقعہ راج گڑھ کے گاؤں میں پیش آیا جہاں دلہا سنیل اور اس کے رشتے دار دلہن کے گاؤں بارات لے کر تاخیر سے پہنچے ۔بارات رات 9 بجے دلہن کے گھر روانہ ہوئی لیکن دلہا اور اس کے دوست نشے میں دھت ہوکر گانوں پر رقص کرتے رہے جس کی وجہ سے بارات گھنٹوں تاریخ کا شکار رہی
بعدازاں دلہن نے بارات کو واپس لوٹانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد گھر والوں نے دلہن کی شادی دوسرے شخص سے کروادی۔ پولیس سے مشاورت کے بعد دونوں فریقوں نے شادی کی منسوخی کی وجہ خاندانی مسائل بتانے کا فیصلہ کیا اور معاملہ حل ہوگیا۔