اجنبی شہری کا مشورہ، خاتون 80 کروڑ سے زائد کی لاٹری جیت گئی

Published On 07 June,2022 05:33 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست مشی گن سے تعلق ایک انوکھی خبر آئی ہے جہاں پر ایک 54 سالہ خاتون پر قسمت ایسی مہربانی ہوئی کہ ایک اجنبی شہری کے مشورے پر عمل کر کے وہ کروڑ پتی بن گئی۔

خوش نصیب خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ سفر کررہی تھی کہ راستے میں گیس بھروانے رکے، جب گاڑی میں گیس بھر گئی تو ہم رقم کی ادائیگی کےلیے کاؤنٹر پر گئے جہاں اچانک ایک شخص آیا اور کہا کہ 30 ڈالر والی لاٹری خریدیں، لازمی 4 ملین ڈالرز (80 کروڑ روپے سے زائد) کا انعام جیتیں گے۔

خاتون نے بتایا کہ ہم نے کچھ دیر سوچا پھر سکریچ آف ٹکٹ خرید کر گاڑی میں آئے اور ٹکٹ کو سکریچ کیا تو دنگ رہ گئے کیوں کہ ہم حقیقت میں چالیس لاکھ ڈالرز جیت گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے لاٹری ہیڈکوارٹر سے رابطہ کیا اور تمام ٹیکس کی کٹوتی کے بعد 25 لاکھ ڈالرز کی رقم یکمشت وصول کرلی۔
 

 
Advertisement