بہار:(ویب ڈیسک) دنیا میں آئے روز نت نئے عجیب و غریب واقعات کے بارے جاننے کو ملتا ہے، اگر بھارت کی بات کی جائے تو وہاں پر ایسے واقعات کی بھرمار ہے، اسی طرح کا ایک واقعہ بہار میں پیش آیا جہاں پر جوڑے نے شادی پر آئے مہمانوں کو تحفے میں ہیلمٹ دے دیئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ایک جوڑے نے اپنی شای میں ٹریفک سے آگاہی پھیلانے کے پیش نظر 21 مہمانوں میں ہیلمٹ بانٹ دیئے۔
ایک رپورٹ کے مطابق سارن ضلع کے وکاس مشرا اور بیبی کماری نے اس منفرد کام سے محفوظ ڈرائیونگ اور تحفظ کے تحت اپنی وابستگی ظاہر کی، دلہن نے چار سال قبل اپنے چچا کو ایک سڑک حادثے میں کھو دیا تھا اور اس نے حادثے کے بعد شادی کے مہمانوں کو ہیلمٹ تحفے میں دینے کا عہد کیا تھا۔
جوڑے نے یہ بھی کہا کہ وہ دہلی کے سندیپ شاہی سے متاثر ہیں جو ہیلمٹ مین کے نام سے مشہور ہیں۔
خیال رہے کہ ایک پولیس کانسٹیبل شاہی اس وقت خبروں کی زینت بنا جب اس نے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہیلمٹ تحفے میں دینا شروع کئے۔