کشتی پر تنہا بحرالکاہل عبور کرنے والا 83 سالہ شخص

Published On 07 June,2022 09:44 am

سان فرانسسکو: (روزنامہ دنیا) جاپانی مہم جو نے 83 سال کی عمر میں ایک کشتی میں تن تنہا 8500 کلو میٹر فاصلہ طے کر کے بحرالکاہل عبور کر لیا۔ کینیچی ہوری نے اکیلے بحرالکاہل عبور کرنے والے معمر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیچی ہوری سفر کے دوران کہیں رکے نہیں اور کشتی آگے بڑھتی رہی۔ یہ سفر انہوں نے 20 فٹ طویل کشتی میں 2 ماہ میں مکمل کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 1962 میں وہ اتنا ہی طویل الٹا سفر بھی طے کر چکے ہیں جب ان کی عمر صرف 23 سال تھی۔ اس وقت انہیں دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے گہرے سمندر عبور کرنے والے کم عمر ترین فرد کا اعزاز بھی حاصل ہوا تھا۔

اس وقت ان کے سفر میں بعض مشکلات تھیں کیونکہ وہ جاپان سے امریکہ بغیر ویزہ آئے تھے تاہم اس مرتبہ ان کی کشتی جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے بھرپور تھی لیکن اس سفر میں موسم بھی خراب ہو گیا۔
 

Advertisement