ہفتے میں 4 دن کام، 3 دن آرام، برطانیہ میں تجربہ شروع

Published On 08 June,2022 10:16 am

لندن: (روزنامہ دنیا) سرکاری ملازمین ہوں یا نجی اداروں کے کارکن ایک ہفتے میں 4 دن کام اور 3 دن چھٹی کی پیش کش ہو تو کون نہیں لینا چاہے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسا ہی تجربہ برطانیہ میں شروع کیا گیا ہے جس کے ذریعے 70 برطانوی کمپنیوں کے 3 ہزار 300 کارکن 6 ماہ تک ہفتے میں 3 دن چھٹی اور 4 دن کام کریں گے جب کہ تنخواہ میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں ہو گی۔ 4 ڈے ویک گلوبل کا یہ تجربہ آٹونومی تھنک ٹینک کے اشتراک سے جاری رہے گا۔

اس منصوبے کے نتائج اخذ کرنے میں کیمبرج، آکسفورڈ اور بوسٹن یونیورسٹی کے محققین شامل ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 3 دن چھٹی سے پیداواری صلاحیت متاثر نہیں ہو گی بلکہ اس میں اضافہ متوقع ہے۔ ساتھ ہی اس کے نتائج سے ماحول میں بہتری کے علاوہ کارکنوں کی ذہنی صحت اور شخصیت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
 

Advertisement