متنازع ترین ناول کی فائر پروف کاپی نیلام کی جائے گی

Published On 10 June,2022 12:06 pm

ٹورنٹو: (روزنامہ دنیا) طرح طرح کی پابندیوں سے گزرنے والے مشہور متنازع ناول 'دی ہینڈ میڈز ٹیل' کی ایک نقل مکمل طور پر فائر پروف بنائی گئی ہے جسے اب نیلامی کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی مصنفہ مارگریٹ ایٹ وڈ نے 1985 میں ایک متنازع ناول لکھا جس میں مستقبل کے برطانیہ میں مطلق العنان حکومت دکھائی گئی ہے جسے  ری پبلک آف گائے لیڈ  کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سلطنت امریکی حکومت کا تختہ الٹ دیتی ہے۔

اس میں خواتین کو ہینڈ میڈز کا نام دیا گیا ہے جن کا کام  کمانڈرز  صرف حکمراں مردوں کیلئے بچوں کو جنم دینا ہوتا ہے۔ لا تعداد اعزازات کے باوجود اس ناول پر بالخصوص امریکی سکولوں میں پابندی عائد رہی۔ اب اس کے ناشر نے ایک ایسی نقل بنائی ہے جسے کسی بھی طرح جلایا نہیں جا سکتا۔ اس کاپی کو نیلامی کیلئے پیش کیا جا رہا ہےاور توقع ہے کہ یہ ایک لاکھ ڈالر میں نیلام ہو جائے گی۔
 

Advertisement