لندن:(دنیا نیوز) انگلینڈ کے آئل آف وائٹ ساحل پر یورپ کے سب سے بڑے گوشت خور ڈائنو سار کی باقیات مل گئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ باقیات اس دیوقامت جانور کی ہیں جو ایک 125 ملین سال پہلے اس دنیا میں رہتا تھا۔
دریافت ہونے والے ان حصوں میں کمر، ران، دم اور اعضاء کے کچھ حصے کی ہڈیاں شامل ہیں، سائنسدانوں نے ان باقیات کی بنیاد پر ڈائنوسار کی لمبائی کا اندازہ دس میٹر سے زائد لگایا ہے۔