اداکار عدنان صدیقی کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

Published On 16 May,2022 08:28 pm

لندن:(دنیا نیوز) پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کی لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔

اداکار عدنان صدیقی نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہماری نواز شریف کے ساتھ ملاقات بہت زبردست رہی، میں اپنی فلم کی پروموشن کے حوالے سے اور نواز شریف کو فلم دیکھنے کی دعوت دینے آیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو بتایا کہ ہم نے بہت محنت کی ہے جبکہ سابق وزیراعظم سے فلم پالیسی کے بارے میں بڑی اچھی گفتگو رہی۔
 

Advertisement