بین سٹوکس کا انگلش کاؤنٹی کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ

Published On 08 May,2022 09:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) بین سٹوکس نے انگلش کاؤنٹی کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

بین سٹوکس نے ڈرہم کی نمائندگی کرتے ہوئے ووسٹر شائر کے خلاف ایک اننگز میں سترہ چھکے لگائے۔ انگلش کپتان نے ایک سو چھبیس گیندوں پر ایک سو اکسٹھ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے ایک اوور میں پانچ لگاتار چھکے لگاتے ہوئے چونسٹھ گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

فرسٹ کلاس کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ تئیس چھکوں کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کے پاس ہے۔
 

Advertisement