برطانوی ساحل پر ڈیڑھ ارب روپے مالیت کا سپر یاٹ جل کر ڈوب گیا

Published On 30 May,2022 05:28 pm

لندن:(دنیا نیوز) برطانوی ساحل پر ڈیڑھ ارب روپے مالیت کا سپر یاٹ جل کر ڈوب گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 85 فٹ اونچی کشتی میں آگ لگنے کے بعد لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم آگ پر کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق یاٹ میں 8 ہزار لٹر ڈیزل موجود تھا جس کے باعث آگ بے قابو ہوگئی، پولیس کشتی میں آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کر رہی ہے تاہم آتشزدگی کے بعد کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔
 

Advertisement