ٹیکساس، دوات میں خفیہ پیغام چھپانے کا طریقہ دریافت

Published On 28 July,2022 10:20 am

آسٹن: (روزنامہ دنیا) سائنس دانوں نے ایسی دوات بنائی ہے جس میں ایسے پالیمرز ہیں جن میں ڈیٹا سٹور کیا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دوات کو استعمال کرتے ہوئے خفیہ پیغام رکھنے والا خط لکھا گیا، اس خفیہ پیغام میں وہ کی موجود تھی جس سے پیغام میں موجود ناول وزرڈ آف آز کی پوشیدہ ٹیکسٹ فائل کو ڈیکوڈ کی جا سکتا تھا۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ایرک اینسلن ایسی تکنیک وجود میں لائے ہیں جس میں ایک پیغام کے اندر دوسرا پیغام پوشیدہ ہوتا ہے۔

اس ٹیم نے 256 حروف کی ایک سائفر بنائی۔ محققین نے دوات کا استعمال کرتے ہوئے سائفر کی کو آٹھ ایلگورتھمز میں منتقل کیا۔ محققین نے دوات کے ذریعے خط لکھ کر دوسری ٹیم کو بھیجا، گروپ نے دوات کا تجزیہ کیا اور سائفر کی استعمال کرتے ہوئے ناول کی پوشیدہ فائل کو کھولنے کی کوشش کی۔
 

Advertisement