اتر پردیش: (دنیا نیوز) بھارت میں چرس کے شوقین چوہے بھی پائے جاتے ہیں، جی ہاں اترپردیش میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہے 5 من چرس کھا گئے ہیں۔
بھارتی ریاست اترپردیش کی عدالت میں پولیس نے انوکھا دعویٰ کر دیا، پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ منشیات فروشوں سے برآمد 200 کلو گرام چرس چوہے کھا گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ چوہے بہت چھوٹے جانور ہوتے ہیں اور انہیں پولیس کا کوئی ڈر بھی نہیں، عدالت نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ قبضے میں لی گئی منشیات کو شہادت کے طور پر پیش کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور مقدمے میں بھی پولیس نے عدالت کو رپورٹ پیش کی تھی کہ 8 من کے قریب چرس میں سے کچھ چوہے کھا گئے ہیں۔