برٹش کولمبیا: (ویب ڈیسک) کینیڈا کے 82 سالہ شخص نے سر کے بل کھڑے ہو کر کرتب دِکھانے والے معمر ترین شخص کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا۔
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے بروس آئیوز 15 سال کی عمر سے جمناسٹکس کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سر کے بل کھڑے ہونے کی روایت کا آغاز 20 سال قبل کیا۔
بروس آئیوز نے کہا کہ جب وہ 60 کی دہائی میں تھے تو ان کے پوتے پوتیاں/ نواسے نواسیاں لان میں موجود تھے، تب انہوں نے ان بچوں کو جمناسٹکس کی جانب راغب کرنے کے لئے یہ عمل کیا، تب سے سر کے بل کھڑے ہونے کی رِیت چلی آ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس 7 اگست کو ایک کوشش کرتے ہوئے 82 سال اور 43 دن کی عمر میں سر کے بل کھڑے ہو کر یہ کرتب دِکھانے والے معمر ترین شخص کا گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا۔