کلکتہ: (ویب ڈیسک)بھارتی کسان نے برسوں کی محنت سے نارنجی اور جامنی رنگ کی گوبھی کاشت کی ہے ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ گوبھی زردی مائل سفید رنگت میں عام ملتی ہے تاہم دنیا کے دیگر ممالک میں ان میں دیگر رنگوں کے شیڈ ہوسکتے ہیں۔
اب ایک بھارتی کسان نے برسوں کی محنت سے گہرے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھی کاشت کی ہے۔
کلکتہ کے نواح میں شمالی مدنا پور کے گاؤں برندبان چک کے پرماتھا ماجی نے رنگ برنگی گوبھی اگائی ہے جس میں گہرے جامنی اور نارنجی رنگ شامل ہیں ،اس عمل میں اطراف کے لوگوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
62 سالہ پرماتھا نے بتایا کہ اگرچہ وہ ایک عرصے سے جامنی اور نارنجی پھول گوبھی کاشت کررہے ہیں لیکن پہلی مرتبہ انہوں نے آن لائن بیج خرید کر انہوں نے ساڑھے تین ایکڑ پر رنگ برنگی گوبھی کاشت کی ہے۔