تل ابیب(ویب ڈیسک) اسرائیل میں ایک یورپی ماں باپ نے اپنے بچے کا ٹکٹ خریدنے سے انکار کر دیا اور بچے کو ایئرپورٹ پر چھوڑ کر ہی پرواز میں سوار ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ تل ابیب کے بین گوریان ایئرپورٹ پر پیش آیا، جوڑے کا تعلق یورپی ملک بیلجیم سے تھا اور وہ تل ابیب سے برسلز جانے والی پرواز میں سوارہونے کے لیے آئے تھے۔
جوڑے کے پاس اپنے دو ٹکٹ ہی تھے، جب ان سے بچے کا ٹکٹ خریدنے کو کہا گیا تو انہوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیااور بچے کو وہیں چھوڑ کر جہاز میں سوار ہو گئے۔
عملے نے پولیس کو واقعے سے مطلع کیا جنہوں نے آ کر ہوائی جہاز سے اس جوڑے کوحراست میں لے لیا اور ان کے پاسپورٹس ضبط کر لیے۔
رپورٹ کے مطابق اس جوڑے کے بچے کی عمر ایک سال کے لگ بھگ تھی اور وہ سٹرولر میں تھا، میاں بیوی کی حرکت دیکھ کر وہاں موجود ہر شخص ہکا بکا رہ گیا۔