کراچی: (ویب ڈیسک) ہاظم بنگوار نے حال ہی میں اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔
بیورو کریسی کے بارے میں اکثر یہی تاثر ہوتا ہے کہ یہ انتہائی سلجھے ہوئے اور سنجیدہ طبیعت کے لوگ ہوتے ہیں جو پولیس کی بھاری سیکیورٹی اور بڑے پروٹوکول میں چلتے ہیں۔
لیکن کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر نے اس رائے کو غلط ثابت کردیا ہے،ہاظم بنگوار سابق ڈی آئی جی کے صاحبزادے ہیں اور امریکہ سے تعلیم یافتہ ہیں، ان کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے۔
ہاظم بنگوار کی انسٹاگرام ٹائم لائن کا جائزہ لیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتے رہے ہیں اس کے علاوہ معاشی و انتظامی مسائل پر ٹی وی مباحثوں کا بھی حصہ رہے۔
انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنا رکھا ہے جس پر وہ فیشن کے حوالے سے ٹپس اور اپنے تجربات شیئر کرتے رہتے ہیں۔
ہاظم گانا گانے کے بھی شوقین ہیں ،ہاظم فوٹوگرافی کروانے کے شوقین دیکھائی دیتے ہیں، ان کی انسٹاگرام پر متعدد تصاویر بیچ کی ہیں۔