سیہون شریف: (ویب ڈیسک) کار اور ٹرک کے درمیان تصام سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ انڈس ہائی وے پر آمری کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک سے جاٹکرائی جس سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت منیر برہمانی کے نام سے ہوئی جو بھان سعید آباد کا رہائشی تھا، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔