کراچی : (ویب ڈیسک)ڈیس ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون کیخلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
واقعہ کا مقدمہ ڈی ایس پی اشتیاق آرائیں کی مدعیت میں درج کیا گیا، پولیس خاتون کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے، ملزمہ کی شناخت انعم کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزمہ انعم کے حوالے سے تفصیلات جمع کررہے ہیں، ملزمہ نے گزشتہ روز پی آئی ڈی سی میں ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کو تھپڑ مارا تھا۔
Scuffle between police and a woman near PIDC traffic signal. As per police sources woman were stopped because of fancy number plate and tinted glass over her car. FIR is being lodged against woman over misbehave with police officer. #Karachi pic.twitter.com/vq7r32TvBr
— Fareed Uddin official (@FareedUddin1101) February 2, 2023
واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کی رنگین شیشے، فینسی نمبر والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران پی آئی ڈی سی ٹریفک سیکشن پر گاڑی کو روکا گیا تو خاتون مشتعل ہوگئیں، خاتون نے ڈی ایس پی افتخار آرائیں سے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ دھکے دیتی رہیں اور پھر تھپڑ مار دیا۔
مقدمےمیں خاتون اورساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے، ڈی ایس پی اشتیاق آرائیں کا کہنا تھا کہ خاتون نے کئی تھپڑ مارے، جس سے چشمہ ٹوٹ گیا، خاتون نے کہا آپ نوکر ہیں تو میں نے جواب دیا کہ ہم قانون پرعمل کرنے والوں کے نوکرہیں۔