بیجنگ: (ویب ڈیسک)چینی کرین ساز کمپنی نے سال کے آخر میں اپنے ملازموں کو 9 کروڑ ڈالر کا انعام اور بونس دیا ہے۔
اس وقت چین بھی کووڈ 19 کے منفی اثرات کے باعث معاشی مسائل کا شکار ہے تاہم ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو غیرمعمولی بونس اور انعامات سے نوازا ہے جس کے لیے 9 کروڑ ڈالر کی رقم کےبقدر نوٹوں کو ایک پہاڑ کی صورت میں سجایا گیا تھا۔
نوٹوں کا یہ پہاڑ دو میٹر تک بلند تھا اور ملازمین آتے رہے اور اپنی جھولی میں گڈیاں بھر بھر کر لے جاتے رہے، ان میں سے کچھ نے مدد کےلیے اپنے ساتھیوں کو بھی بلایا۔
یہ بھی پڑھیں: چین: محدود بچوں کی پیدائش پر پابندی ختم
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی صوبہ ہینان میں واقع ہے جو کرین سازی کا کام کرتی ہے، رقم بانٹنے کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہورہی ہیں اور لوگ اس پر تبصرہ کررہے ہیں۔
WATCH: Chinese Company Gives Bonuses Totaling RM38 MILLION to Employees in Mountain of Cash https://t.co/mZyWzdzspX
— WORLD OF BUZZ (@WORLDOFBUZZ) February 2, 2023
ہینان مائن نامی کمپنی کے تین بہترین سیلز مینیجر کو فی کس 737,000 ڈالر دیئے گئے جبکہ 30 ملازمین کو فی کس 148,323 ڈالر کی رقم دی گئی ۔
اس طرح دیگر 40 افراد میں بھی کروڑوں ڈالر بانٹے گئے اور ہر گڈی میں 100 یوآن کے نوٹ رکھے گئے تھے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران نوٹ گننے کا مقابلہ بھی ہوا اور سب سے تیزرفتار نوٹ گننے والے کو بھی لاکھوں ڈالر کا انعام دیا گیا۔