بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے عقائد اور مذہبی جذبات کا احترام کیا جانا چاہیے۔
وزارت خا رجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذہبی عقیدے کی آزادی کا احترام بین الاقوامی برادری کا عمومی اتفاق رائے ہے اور مسلمانوں کے عقائد اور مذہبی جذبات کا احترام کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی وکالت کرے گا اور مسلمانوں سمیت تمام گروہوں کے مذہبی عقیدے کی آزادی کا مشترکہ طور پر تحفظ کرے گا۔