مین ہٹن: (ویب ڈیسک) نیویارک میں پارکس اور ریسٹورنٹس میں بیٹھے افراد کے سر سے قیمتی ایپل ہیڈ فون چھین کر فرار ہونے والا گروہ سرگرم ہے۔
امریکا کی ریاست نیویارک میں یہ سلسلہ 28 جنوری سے شروع ہوا اور اب تک 21 افراد اپنے قیمتی ایپل ہیڈفون سے محروم ہو چکے ہیں، ہیڈفون ڈکیتوں میں کم سے کم 4 افراد شامل ہے، ان میں سے دو افراد ایئربڈز پہنے شخص کے پیچھے جا کر ہیڈفون چھین لیتے ہیں اور فوراً فرار ہوجاتے ہیں۔
تاہم چالاک چور ہر ماڈل کو پہچانتے ہیں اور بطورِ خاص، ایپل میکس ہیڈفونز چھینتے ہیں جن کی قیمت 549 ڈالر تک ہے، پاکستانی روپوں میں اس کی قدر 140000 روپے ہے کیونکہ یہ شور کو کم کرتے ہیں اور نوائز کینسل کرنے کی خاصیت بھی رکھتے ہیں۔ اس طرح ہیڈفون لگا کر آپ اطراف کا شور سننے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
پولیس کے مطابق اگرچہ یہ واقعات ہر جگہ ہوئے ہیں لیکن سب سے زیادہ وارداتیں نیویارک کے مشہور سینٹرل پارک میں ہوئی ہیں اور 18 سے 41 برس کے افراد اس کا نشانہ بنے ہیں، عموماً یہ ڈکیت دوپہر میں واردات کرتے ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق 8 فروری کو 5 اور 18 فرروی کو 8 ہیڈفون چھینے گئے ہیں، دلچسپ امر یہ ہے کہ تمام چور اب تک پولیس کی گرفت سے آزاد ہیں۔
واضح رہے کہ ایپل ہیڈفون روایتی ہیڈفون کی طرح ہی ہیں جو باہر سے بآسانی دکھائی دیتے ہیں۔