ہزاروں فٹ بلندی سے کود کر میک اپ کرنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

ہزاروں فٹ بلندی سے کود کر میک اپ کرنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون سکائی ڈائیور نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں خاتون کو اونچائی سے کود کر میک اپ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سکائی ڈائیور نے ایک بیگ پہن رکھا ہے، اونچائی سے نیچے آتے ہوئے وہ کمال مہارت سے بیگ میں سے میک اپ پروڈکٹس نکال کر انہیں استعمال کر رہی ہے۔

ویڈیو کے عنوان میں خاتون نے صارفین سے ان کی سکن کیئر روٹین بھی دریافت کی، اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ اس پر مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔