ٹیکساس: (ویب ڈیسک) جیل میں پیدا ہونے والی امریکی لڑکی تمام مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے تیار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس کی جیل میں سزا کاٹنے والی خاتون کے یہاں ارورہ اسکائی کاسٹنر نامی بچی کی پیدائش ہوئی تھی جو اب مشہور ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق پیدائش کے بعد لڑکی کے والد نے اسے جیل سے لے جا کر اکیلے ہی اس کی پرورش کی، ارورہ اسکائی کاسٹنر کی عمر اس وقت 18 سال ہے، نوجوان لڑکی نے ہائی سکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جس کے بعد اب وہ جلد ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لے گی۔
ارورہ اسکائی کاسٹنر کا کہنا ہے کہ وہ ہارورڈ میں نفسیات اور فلسفہ پڑھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔