چنئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں بیٹے نے ماں سے محبت کے اظہار کیلئے ان کی یاد میں تاج محل جیسی عمارت بنوا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے علاقے تھرووارور میں کاروباری شخصیت شیخ داؤد نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مشہور زمانہ تاج محل جیسی عمارت بنوائی جس پر 5 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی اور 2 سال میں تعمیر مکمل ہوئی۔
تاج محل جیسی عمارت بنانے کیلئے سنگِ مرمر راجستھان سے منگوایا گیا تھا۔
امرالدین کا کہنا ہے کہ اس چھوٹے تاج محل پر ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آ کر ان کی والدہ سے عقیدت کا اظہار کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اصل تاج محل اتر پردیش کے شہر آگرہ میں واقع ہے جو مغل بادشاہ شاہجہاں نے اپنی پسندیدہ اہلیہ ممتاز محل کے انتقال بعد بنوایا تھا۔