ویانا: (ویب ڈیسک) آسٹریا کی حکومت نے لوگوں کو عوامی ٹرانسپورٹ کی جانب راغب کرنے کیلئے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔
اگر لوگ اپنے بازو پر اس پروگرام کا نام گُدواتے ہیں تو اس کے بدلے ملک بھر میں بپلک ٹرانسپورٹ کی ایک سال تک مفت سہولیات حاصل کر سکیں گے۔
لوگوں کو بس سکیم کا نام ’کلائمٹ ٹکٹ‘ لکھوانا ہوگا جسے کچھ بدل کر Klimaticket لکھا جاتا ہے، تاہم اس پر بعض حلقوں نے تنقید کا اظہار بھی کیا ہے، اگرچہ اس کا مقصد آب و ہوا میں تبدیلی کے تناظر میں عوام کی اپنی گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور عوامی ٹرانسپورٹ کی ترغیب ہے لیکن اب تک صرف چھ لوگوں نے ہی ٹیٹو گُدوائے ہیں۔
ملک بھر میں مفت ٹیٹو کے مراکز کھولے گئے ہیں جبکہ دو سالانہ میلوں میں بھی اس کے سٹال لگائے گئے ہیں، اس طرح ہر شخص ٹیٹو کے بدلے سالانہ ٹرانسپورٹ پاس کا اہل ہوسکتا ہے۔
بعض افراد نے اس عمل پر تنقید کی ہے کہ ٹیٹو بہت مشکل سے صاف ہوتے ہیں، حکومت ماحول دوستی کے نام پر ایک سال کیلئے اپنی تشہیر کیلئے استعمال کر رہی ہے جو کہ ایک درست عمل نہیں ہے۔
حکومت کے مطابق یہ ٹیٹو 18 سال سے زائد عمر کے افراد پر ہی بنائے جائیں گے۔