چین کے ریسٹورنٹ میں گاہکوں کے بال دھونے کی سہولت بھی متعارف

Published On 24 August,2023 03:23 pm

ووچی: (ویب ڈیسک) چین کے شہر ووچی میں ایک ریسٹورنٹ میں گاہکوں کیلئے بال دھونے کی سروس متعارف کروائی گئی ہے۔

’ہائے ڈی لاؤ‘ چین کے سب سے بڑے ریسٹورنٹ کی فرنچائز ہے جس نے اپنے کسٹمرز کیلئے بالوں کو شیمپو سے دھونے کی سہولت متعارف کروائی ہے۔

بال دھونے کی سہولت صرف ان کسمٹرز کو دستیاب ہوگی جو ایک مخصوص رقم کا کھانا خریدیں گے، بال دھلوانے کیلئے کسٹمرز اپنی پسند کے شیمپو کا انتخاب کریں گے اور ان کے سر کا مساج بھی کیا جائے گا۔

ریسٹورنٹ فرنچائز کا کہنا ہے بال دھونے کی سہولت فراہم کرنے کے اقدام کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے لذیذ گرما گرم کھانوں کی مہک صارفین کے سر میں بس جاتی ہے۔