میسوری: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک 13 سالہ بلی نے کم مدت میں زیادہ رسی پھلانگنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا جسے ایک عالمی ریکارڈ قرار دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست میسوری میں کٹ کیٹ نامی انتہائی چست 13 سالہ بلی نے اپنی زبردست مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 منٹ میں 9 بار رسی پھلانگ کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
کٹ کیٹ نے یہ کارنامہ اپنی مالکن ٹریشا سیفرائیڈ کے ساتھ مل کر انجام دیا اور اپنا ہی گزشتہ ریکارڈ بھی توڑا۔
بلی کی مالکن نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ کٹ کیٹ 6 ماہ کی عمر میں ہی لوگوں کے بہت بڑے ہجوم کے سامنے رسی کودنا شروع کردی تھی، کٹ کیٹ کے اس عمل نے اس وہم کو مسترد کیا کہ بلیوں کو تربیت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کٹ کیٹ کو ہائی فائیو (دوسرے سے تالی مارنا) بہت پسند ہے، وہ تقریبات میں اپنے تمام مداحوں کو ہائی فائیو کرنا پسند کرتی ہے۔