مانسہرہ کے 110 سالہ بوڑھے شخص نے چوتھی شادی کرلی

Published On 18 August,2023 05:45 pm

مانسہرہ: (دنیا نیوز) 110 سالہ بوڑھے شخص نے چوتھی شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے گرانتھلی میں 110 سالہ بوڑھے شخص عبدالحنان نے چوتھی شادی کرلی، عبدالحنان نے 5 ہزار حق مہر کے بدلے دلبر بی بی سے نکاح کیا۔

110 سالہ بوڑھے شخص کے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 70 سال ہے اور کثیر تعداد میں پوتے پوتیاں بھی ہیں، باقاعدہ نکاح کی تقریب اور ولیمے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

دولہے عبدالحنان کے بیٹوں، بیٹیوں، پوتوں اور نواسوں کے علاقہ مقامی لوگوں کی کثیر تعداد مین ولیمے میں شرکت کی اور خوشی کا اظہار کیا۔