بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں لگژری ہوٹل جیسے واش روم جیسا عوامی باتھ روم بنا دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی شہر ننجنگ کے ڈیجی شاپنگ مال کی چھٹی منزل کے ایک مخصوص مقام پر پہنچنے والوں کو یہ گمان ہونے لگتا ہے کہ وہ کسی محل میں داخل ہوگئے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، وہ کوئی محل نہیں بلکہ ایک پرآسائش باتھ روم ہے۔
لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے خوبصورت باتھ روم ہے۔
مقامی ہنرکاری کارخانے X+Living کے ذریعے ڈیزائن کیا گیا یہ باتھ روم آپ کو محسوس کرواتا ہے کہ آپ بغیر شک و شبہ خوابوں سے بھرپور محل میں داخل ہوگئے ہیں، عمارت کی چھٹی منزل پر باتھ روم کے راستے پر کوریڈور کے دونوں اطراف پودے لگے ہوئے ہیں۔
شیشوں سے مزین دیواروں کے درمیان ہال کے عین وسط میں ایک صوفہ سیٹ بھی لگایا گیا ہے، اس صوفہ سیٹ پر دوستوں کے ساتھ آنے والے بیٹھ کر دوستوں کا انتظار کرتے ہیں، بچوں اور بڑوں دونوں کی پہنچ کے اعتبار سے فوارہ نما واش بیسن لگائے گئے ہیں۔
ڈیزائنر لی کہتے ہیں کہ ایک شاپنگ مال میں باتھ روم عوامی ہوتا ہے یہ ایسی جگہ ہے جو ہر کسی کے لئے کھلی ہے، ہم نے اسے ڈیزائن کرنے کے دوران اس بات پر خصوصی توجہ دی کہ شاپنگ مال کے یہ کونے غیر متوقع طور پر انسانیت کی خدمت کو ظاہر کرسکیں۔ اسی لئے ہم نے "Sanctuary Garden" کا تصور بنایا۔