لاہور: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر اپنے پالتو شیروں کی تشہیر اور انعام کا اعلان مہنگا پڑگیا، پولیس نے شیروں کے پنجرے میں دس منٹ گزارنے پر 10 لاکھ کے انعام کا اعلان کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم میاں ثاقب نے گھر کی چھت پر دو شیر پال رکھے ہیں، ملزم سوشل میڈیا پر شہریوں کو شیر کے پنجرے میں وقت گزارنے کا چیلنج دیتا رہا۔
پولیس نے میاں ثاقب نامی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کی جانب سے پالتو شیروں کو تحویل میں لینے کیلئے وائلڈ لائف اتھارٹی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔