قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر کے ثانوی سکول میں پہلی پوزیشن لانے والے طالب علم کو ٹیچر نے 10 لاکھ پاؤنڈ کی کار تحفے میں دے دی، سخی دل استاد نے دوسری اور تیسری پوزیشن لانے والوں کیلئے بھی انعامات کا اعلان کیا۔
اساتذہ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں اس لیے اکثر وہ اپنے شاگردوں میں انعامات تقسیم کرتے رہتے ہیں، اسی طرح مصر کے ایک استاد نے طلبا پر لاکھوں پاؤنڈز کے تحائف کی بارش کر دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پرائمری سکول میں ارضیات (جیالوجی) کی تعلیم دینے والے استاد نے اعلان کیا تھا کہ جو طالب علم سائنسی مقابلے میں اوّل نمبر حاصل کرے گا وہ اسے ایک قیمتی تحفہ دیں گے۔
جب نتائج کا اعلان کیا گیا تو خوش قسمتی سے پہلی تینوں پوزیشنز ان کے شاگردوں نے ہی حاصل کیں جس پر استاد نے اول آنے والے شاگرد محمود محمد عبدالفتاح کو تحفے میں 10 لاکھ پاؤنڈ کی کار دے دی۔