آگرہ: (ویب ڈیسک)بی جے پی کے سابق مقامی صدر مہیش بگھیل ہسپتال میں مختصر علالت کے بعد چل بسے تاہم اس کے آدھے گھنٹے بعد جب آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں تو انھوں نے آنکھیں کھول دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حیران کن واقعہ آگرہ میں پیش آیا، حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر مہیش بگھیل کے انتقال کرجانے کی خبر سن کر پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ رہنما بھی جمع ہوگئے تھے۔
مہیش بگھیل کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع ہوگئیں، جب انھیں شمشان گھاٹ لے جایا گیا تو چتا جلانے سے کچھ لمحے پہلے بی جے پی رہنما کے جسم نے جنبش لی۔
جس پر اہل خانہ سمیت شرکاء کے خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات دیکھنے کو ملے، مہیش بگھیل کو دوبارہ اسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں آکسیجن دی گی، وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔