ریاض: (ویب ڈیسک) شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اگر یہ شوق تعلیم کے حصول کا ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اس شوق کو پورا ہونے سے نہیں روک سکتی۔
تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، اس بات کو سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی 110 سالہ خاتون نے سچ ثابت کر دکھایا، انہوں نے اپنی ادھوری تعلیم کو مکمل کرنے کیلئے تعلیم بالغان کے سکول میں داخلہ لے لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ عسیر کے علاقے بیشا کی رہائشی 110 سالہ نودا القحطانی نے سمر لٹریسی کورس مکمل کر کے پڑھنا اور لکھنا شروع کر دیا۔
مقامی تعلیمی حکام نے خاتون کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں وہ پینسل پکڑ کر کتاب پر لکھ رہی ہیں اور ساتھ ہی تعلیم حاصل کرنے کی اپنی کوششوں کی تعریف کر رہی ہیں۔
الوالدة نوضاء القحطاني من هجرة الرهوة بالأمواه ؛ لم يمنعها عمرها 110 سنة من الالتحاق بالحملة الصيفية للتوعية ومحو الأمية بالأمواه بـ #تعليم_بيشة .
— إدارة تعليم بيشة (@MOE_BIA) August 1, 2023
جهود متفانية كان نتاجها مثمرًا ؛ حيث عبَّرت عن ذلك بمشاعر الرضا والامتنان لدولتنا المعطاءة ، ولقادتها حفظهم الله . pic.twitter.com/AJb2XhOoWj
110 سالہ نودا القحطانی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ میری امی کو اس موسم گرما میں دینی تعلیم حاصل کرنے کیلئے ایک کورس میں رجسٹر کروایا تھا، امی کو خوشی ہے کہ انہیں یہ موقع ملا، انہوں نے دینی معاملات کو جاننے کیلئے تعلیم حاصل کی۔
بیٹے نے کہا کہ کورس مکمل کرنے کے بعد امی اب قرآن پڑھ اور لکھ بھی سکتی ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق 110 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، میں بہت خوش ہوں کہ مجھے یہ موقع ملا۔
ان کے اہل خانہ نے بھی اس پر مسرت کا اظہار کیا ہے، سکول منتظمین بھی خالہ نودا القحطانی کی کارکردگی سے کافی متاثر ہیں۔