نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی ریاست میں جھولے میں بیٹھنے والوں کو تفریح مہنگی پڑ گئی، اچانک جھولا الٹا چلنے لگا جس سے درجنوں افراد پھنس گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے ایک امیوزمنٹ پارک میں جھولا سیدھا چلتے چلتے اچانک الٹی سمت میں چلنے لگا، عینی شاہدین کے مطابق جھولا مسلسل 10 منٹس تک الٹا چلتا رہا جبکہ اس دوران جھولے کے گرد موجود افراد ویڈیوز بناتے رہے۔
واقعہ سے متعلق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھولے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ایسا ہوا، خرابی کو دور کر دیا گیا ہے، جھولا الٹا چلنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
جھولا الٹا چلنے پر عوام کی جانب سے خوب تنقید کی گئی جس کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔