سائبیریا: (ویب ڈیسک) سائبیریا کی برف کے نیچے 46 ہزار سال سے جمے ہوئے کیڑوں کو سائنسدان ہوش میں لے آئے، اِن کیڑوں نے ہوش میں آنے کے بعد کئی بچے پیدا کئے اور پھر اپنی قدرتی موت مرگئے۔
آج سے تقریباً 46 ہزار سال پہلے جب زمین پر ہاتھی نما دیو ہیکل جانور گھومتے تھے، تب انتہائی چھوٹے کیڑے سائبیریا کی برفیلی زمین میں فریز ہوگئے تھے۔
عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے جب ہزاروں سال کی جمی ہوئی برف پگھلی تو نیچے دبے ہوئے کیڑوں کو سائنسدانوں نے دوبارہ ہوش میں لانے کی کوشش کی، کیڑوں کو نارمل پانی میں ڈالا گیا تو وہ آسانی سے ہوش میں آگئے، اِن کیڑوں کی طبعی عمر محض چند دن کی تھی۔
اس تحقیق سے سائنسدانوں نے ثابت کر دیا کہ زندگی کو غیر معینہ مدت کے لئے pause کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ پانچ برس قبل روس کے سائنسی ادارے سے تعلق رکھنے والے دو سائنسدانوں نے بھی سائبیریا کی منجمد زیر زمین سے دو اقسام کے کیڑوں کو دریافت کیا تھا۔