چالاک بطخ کی چیتے کو چکما دے کر جان بچانے کی ویڈیو وائرل

Published On 29 July,2023 03:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر آئے دن نت نئی دلچسپ ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جو کہ انسانی عقل کو دنگ کر دیتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک چالاک بطخ شکاری چیتے سے ڈرنے کے بجائے اس کے ساتھ چھپن چھپائی کھیل رہی ہے۔

 

ویڈیو کے مطابق چیتا تالاب میں تیرتی ہوئی بطخ کے شکار کے خواب سجائے خشکی سے تالاب میں اترتا ہے مگر اسے منہ کی کھانی پڑتی ہے، چالاک بطخ چیتے کے ہاتھ آنے کے بجائے تالاب کے اندر ڈبکی لگا دیتی ہے اور چیتے کی پشت کی جانب سے دوبارہ باہر نکل آتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے بطخ کا شکار کرنے آیا پھرتیلا چیتا بھی بطخ کی چالاکیوں کا شکار ہو کر ہار مان لیتا ہے۔