انڈے بچانے کیلئے مادہ مگرمچھ کی تنگ سلاخوں سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

Published On 29 July,2023 10:31 am

فلوریڈا: (ویب ڈیسک) ایک دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ممتا کے ہاتھوں مجبور مادہ مگرمچھ ایک تنگ باڑھ سے نکلنے کی جدوجہد میں آخرکار کامیاب ہو جاتی ہے تاکہ وہ اپنے گھونسلے میں رکھے انڈوں تک پہنچ سکے۔

یہ واقعہ فلوریڈا کے کوکوا نامی ساحل پر پیش آیا ہے جس کی ویڈیو مقبول ہو رہی ہے، اس دلچسپ ویڈیو میں مادہ مگرمچھ آدھے دھڑ سے درمیان میں پھنس جاتی ہے اور بظاہر بے بس دکھائی دینے لگتی ہے، لیکن وہ اپنا جسم موڑتی ہے اور پچھلے پاؤں کی مدد سے خود کو دھکیلنے کی کوشش کرتی ہے۔

یہ ویڈیو بِل گائیگر نامی شخص نے بنائی ہے جو پہلے تو مگرمچھ کی اس تکلیف دہ کوشش جاننے سے قاصر تھا، لیکن جلد ہی اس نے دیکھا کہ رکاوٹ عبور کرنے کے بعد مادہ مگرمچھ سیدھی اپنے انڈوں کے پاس جاتی ہے تاکہ وہ ان کی حفاظت کرسکے۔

اس مگرمچھ کی لمبائی کم ازکم 6 فٹ ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے مگرمچھ اور اس کے انڈوں کو کسی محفوظ مقام پر پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔