جنگلی سیاہ ریچھوں نے سابق فوجی کے گھر کو اکھاڑہ بنا لیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

Published On 27 July,2023 01:30 pm

فلوریڈا: (ویب ڈیسک) جنگلی سیاہ ریچھوں نے ایک سابق فوجی کے گھر کے باغ کو اکھاڑہ بنا لیا، وائرل ویڈیو میں ریچھوں کو ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوتے اور باغ کو تہہ و بالا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گھر کے مالک نے اس واقعہ سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ میں نے زندگی میں بہت سا وقت جنگلات اور فطری ماحول میں گزارا ہے لیکن ایسا واقعہ کبھی نہیں دیکھا جس میں جنگلی ریچھوں نے اتنا طوفان مچایا ہو۔

ویڈیو میں ایک مادہ ریچھ کو اس کے 3 بچوں کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے، بچے باغ میں ادھر ادھر پھر رہے ہوتے ہیں کہ اچانک باہر سے باڑ کو عبور کرتے ہوئے ایک اور ریچھ اندر داخل ہوتا ہے اور آتے ہی مادہ ریچھ سے خوفناک لڑائی چھیڑ لیتا ہے۔

سابق فوجی نے ریچھوں کی لڑائی سے متعلق کہا کہ یہ پنجرے والی انسانی لڑائی جیسی تھی جس میں پہلوان ایک دوسرے کو پچھاڑ رہے ہوتے ہیں۔

دونوں کے درمیان لڑائی 5 منٹ تک جاری رہی، ریچھ ایک دوسرے کو مار رہے تھے کہ اچانک مالک مکان نے ان کی توجہ موڑنے کیلئے سائرن بجایا جس کے بعد مادہ ریچھ بچوں کو لے کر بھاگ نکلی۔