پیزے کی خوشبو والا گیم کنٹرولر پیش

Published On 27 July,2023 08:45 am

نیویارک: (ویب ڈیسک) مائیکرو سافٹ نے دنیا کا پہلا ایسا گیم کنٹرولر پیش کر دیا ہے کہ جس سے کھیل کے دوران پیزا کی خوشبو آتی رہے گی۔

یہ گیم کنٹرولر نئی آنے والی ایک فلم ’ٹین ایج میوٹنٹ نینجا ٹرٹلز: میوٹنٹ میہم‘ کی پروموشن کا حصّہ ہے۔

اسی لیے ان گیم کنٹرولرز کو مخصوص تعداد میں بنایا گیا ہے جس کے 4 ماڈلز ہیں لیکن ان کی قیمت نہیں ہے بلکہ یہ تشہیری مہم کے تحت تحفے میں دیئے جائیں گے۔

جو بھی یہ پیزا کی خوشبو والا کنٹرولر حاصل کرنا چاہتا ہے وہ ایکس باکس گیم پاس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موجود مقابلے کی پوسٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ کر کے اس قرعہ اندازی میں شامل ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایکس باکس اپنے شائقین کی توجہ کیلئے کلیکٹر ایڈیشن کے تحت بہت سی مصنوعات پیش کرتا رہتا ہے۔