آزاد جموں و کشمیر میں مزید 43 مریض ڈینگی وائرس کا شکار

Published On 23 September,2025 09:20 am

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر میں ڈینگی وائرس کی شدت میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔d

ڈینگی کنٹرول روم کی جانب سے حالیہ رپورٹ کے مطابق مزید 43 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 919 تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق مظفرآباد میں سب سے زیادہ 589 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ باغ میں 81، میرپور میں 178، جہلم ویلی میں 10، نیلم ویلی میں 11، سدھنوتی میں 3، حویلی میں 5، پونچھ میں 28، ضلع کوٹلی میں 5 اور بھمبر میں 9 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

آزاد کشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں 17 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ مزید 205 مریضوں کو صحتیاب ہونے پر گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

صحت حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوراً طبی امداد حاصل کریں۔