امریکی ساحل پر دلکش نظارہ، بڑی بڑی وہیل مچھلیوں کی اچھل کود، ویڈیو وائرل

Published On 29 July,2023 07:11 pm

میسا چوسٹس: (دنیا نیوز) امریکی ساحل پر بڑی بڑی وہیل مچھلیوں کی اچھل کود کا دلکش نظارہ، دیکھنے والے دنگ رہ گئے، حیرت انگیز نظارے کی ویڈو وائرل ہو گئی۔

تین ہمپ بیک وہیلز نے ایک ساتھ ایک قطار میں سطح سے اچھل کر سب کو حیران کر دیا، امریکی ریاست میسا چوسٹس میں یہ خوبصورت منظر پیش آیا۔

شادی شدہ جوڑا 69 ویں سالگرہ منانے کیلئے سمندر میں فشنگ کر رہا تھا کہ نظارہ کیمرے میں قید ہو گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔