محبت کی شاندار مثال، اونٹنی نے سوتے ہوئے مالک کو گلے لگا لیا

Published On 08 August,2023 10:00 am

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایک اونٹنی نے محبت کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے اپنے سوئے ہوئے مالک کو گلے سے لگا لیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونٹنی نے اپنے سوئے ہوئے مالک کو گلے لگایا اور کچھ دیر تک اسی طرح اس سے محبت کا اظہار کرتی رہی، دلچسپ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

اونٹ ہمیشہ سے اپنے مالکان کے ساتھ وفاداری اور اپنی یادداشت کی مضبوطی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، انہی خصوصیات کی بنا پر عرب ممالک میں اونٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔