بہاولنگر: (دنیا نیوز) نوجوان کو پسند کی شادی کرنے کی خواہش کرنا مہنگا پڑ گیا، سسرالیوں کو دھوکے سے شادی کیلئے منانے پر دلہے کو گرفتار کرلیاگیا۔
جڑانوالہ کا رہائیشی نوجوان بارات لے کر چک نمبر 46 فتح پہنچا تو سسرالیوں نے دلہا کو گرفتار کروا دیا ، سسرالیوں نے نوجوان کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ دنوں نوجوان لڑکی کو اغوا کر کے لے گیا تھا، لڑکی صلح کے ذریعے واپس آ گئی، سسرالیوں نے نوجوان کو بارات لا کر رخصتی کے لیئے کہا تھا۔
جب دلہا بارات لے آیا تو سیدھا حوالات میں ہی پہنچ گیا ، بارات کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا جبکہ دلہا حوالات میں موجود ہے۔