کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ایک خاتون نے اپنے بچے کو چپ کرانے کیلئے فیڈر میں شراب ملا کر ننھی جان کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔
امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں 37 سالہ ہونیسٹی ڈی لا نامی خاتون نے اپنے روتے ہوئے ڈیڑھ ماہ کے بچے کو چپ کروانے کیلئے اس کے دودھ کے فیڈر میں شراب ملا کر پلا دی۔
امریکی اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 7 ہفتے کا بچہ شراب پینے کے بعد مدہوش ہوگیا جس کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہونیسٹی ڈی لا نامی خاتون نے انتہائی غیر ذمے دارانہ عمل سے اپنے ہی بچے کی زندگی خطرے میں ڈال دی تھی، خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ڈرائیونگ کے دوران بچے کو چپ کروانے کیلئے فیڈر میں شراب بھر کر پلائی۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔